مظاہرعلوم: اہل کمال کی نظرمیں
مظاہرعلوم سہارنپورکے نظام تعلیم وتربیت،یہاں کے اکابراہل اللہ کاخلوص ومروت،داعیانہ خوبیاں،سادگی وگمنامی اور زاویۂ خمول میں رہنے کی نیک صفات الحمدللہ ہردورمیں مسلم رہی ہیں،چنانچہ ایک عام آدمی یہاں کے کسی استاذکے بودوباش اورسادہ لباس کودیکھ کرمحسوس ہی نہیں کرسکتاتھاکہ یہ شخصیت مظاہرعلوم جیسے مرکزی ادارہ میں امتیازی شان کی حامل ہے، اس فہرست میں خودبانیان مظاہرعلوم بالخصوص حضرت مولانامفتی سعادت علی ؒ سرفہرست تھے۔
ماحول کااثرمسلمہ امرہے چنانچہ بانی مظاہرعلوم کے قائم فرمودہ اس ادارہ کے اولین فضلاء گرامی میں حضرت مولاناعنایت الہٰی ؒاورحضرت مولاناخلیل احمدمہاجرمدنیؒبھی سادگی کی زندگی گزارتے تھے،ان بزرگوں کاپوراپورا اثر ان کے اخلاف شیخ الاسلام حضرت مولاناسیدعبداللطیف پورقاضویؒ،شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریامہا جرمدنیؒ، مناظراسلام حضرت مولانا شاہ محمداسعداللہ رام پوریؒ،مفتی اعظم حضرت مولانامفتی سعیداحمد اجراڑ ویؒ اورفقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسین مظاہری ؒجیسی نیک طینت شخصیات میں بھی پورے طورپرموجودتھا۔