mazahiruloom@gmail.com 9045818920

شاخ مظاہر علوم

(۱) مکتب خصوصی

میں جب بھی کھر گیا تو میں نے یہی دیکھا بچوںکی تعلیم وتربیت کیلئے مدرسہ میں شروع ہی سے ایک ’’مکتب خصوصی‘‘ قائم ہے جس میں مدرسہ کے اساتذہ وملازمین کے بچے زیرتعلیم رہتے تھے ۔
چنانچہ فقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسینؒ،شیخ الادب حضرت مولانا اطہرحسینؒ وحضرت مولانامحمداللہؒوغیرہ نے اسی مکتب خصوصی میں تعلیم پائی تھی۔
پہلے یہ مکتب دفترمدرسہ قدیم کی مسجدکے جانب جنوب واقع تھالیکن اب اس مکتب کی مقبولیت کے پیش نظرجدیدمہمانخانہ کی بالائی منزل پرمنتقل کردیاگیاہے ،طلبہ کی تعداداوربڑھی توایک اوراستاذکاتقررکیاگیا۔اب بھی اس تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اس لئے ضرورت محسو س ہورہی ہے کہ مہمانخانہ کی تیسری منزل تعمیرہوجائے جہاں کشادہ درسگاہیں بنائی جائیں اورمزیداساتذہ کاتقررعمل میں آئے۔