mazahiruloom@gmail.com 9045818920

ارباب فقہ و فتاویٰ

حضرت مولانا مفتی سعادت علی ؒ فقیہ سہارنپوری ؒ

بانی مظاہرعلوم حضرت مولانامفتی سعادت علی فقیہ سہارنپوریؒ حضرت مولاناسیداحمدشہیدؒکی جماعت کے اہم افرادمیں سے تھے ،آپ کی فقاہت اورثقاہت پر اس وقت کے جلیل القدرعلماء بالخصوص حضرت مولانا شاہ محمداسحق محدث دہلویؒ کو مکمل اعتمادتھا،فقہ وفتویٰ میں کامل مہارت اورحذاقت کے باعث آپ ’’فقیہ سہارنپور‘‘کے لقب سے معروف ہوگئے تھے۔یکم محرم الحرام ۱۲۸۳ھ م ۹/نومبر۱۸۶۶ء کومظاہرعلوم کی بنیادرکھی،تعلیم وتعلم کا سلسلہ اپنے دولت کدہ سے شروع فرمایاجوترقی کرتے کرتے آج ہندوستان کی صف اول میں شمارہوکرپوری دنیامیں اپنی خدمات کے باعث مستغنی عن التعارف ہوچکاہے۔۱۲۸۶ھ میں آپ نے وصال فرمایااورقبرستان شاہ نورجی میں تدفین عمل میں آئی۔
(تفصیلی حالات کیلئے ’’بانیان کرام‘‘پرکلک کریں)