mazahiruloom@gmail.com 9045818920

صدر المدرسین

حضرت مولانامحمدیعقوب شمسی سہارنپوری

حضرت مولانامحمدیعقوب ابن جناب الحاج صاحب سہارنپوری میں پیداہوئے۔ابتدائی تعلیم میں حاصل کی، میں مظاہرعلوم سہارنپورمیں داخلہ لے کرمختلف سنین میں مختلف درجات کی تعلیم حاصل کرکے میں دورۂ حدیث شریف پڑھ کرفارغ ہوئے۔
دورۂ حدیث کی جماعت میں آپ تمام طلبہ میں سب سے اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہوکرنقدانعام اورکتب انعامیہ حاصل کیں۔
حضرت مولانامحمدسلمان صاحب ابن جناب مولانامفتی محمدیحییٰ صاحب اورحضرت مولاناقاری محمدرضوان نسیم صاحب ابن جناب حضرت مولاناقاری سیدمحمدسلیمان دیوبندیؒ آپ کے دورۂ حدیث کے رفقاء میں سے ہیں۔
فراغت کے بعد میں آپ کا تقررہوااورابتدائی کتابیں بطورتدریس آپ کے سپردہوئیں۔
تفسیرکی مشہورومعروف کتاب جلالین شریف میں آپ کے زیردرس آئی اورآپ نے اپنے مطالعہ ومحنت اورلیاقت وصلاحیت کی وجہ سے اس کتاب کی تدریس کاحق اداکردیاچنانچہ اس کتاب میں طلبہ دوردرازسے شرکت کیلئے آتے تھے ،خاص طورپردارالعلوم دیوبندکے طلبہ بھی بغرض شرکت آجاتے تھے۔
مولانانے یہ کتاب تقریباً سال تک پڑھائی پھردوسروی کتابیں آپ کے زیردرس آگئیں اوراس طرح طلبہ آپ کے اس خصوصی فن سے محروم ہوگئے۔
میں آپ دورۂ حدیث کے استاذبنائے گئے اورنسائی شریف وغیرہ کادرس دیا،اس وقت بھی آپ کے زیردرس ہیں ۔
میں ارباب مدرسہ نے آپ کی قدیم خدمات اورصلاحیتوں کی وجہ سے صدرالمدرسین بنادیاجومولانامحمدعاقل صاحب کے بعدسے خالی چلاآرہاتھا۔
ذہانت وفطانت،حاضرجوابی،استعدادکی پختگی اورجزئیات بالخصوص تفسیری علوم ومعارف سے آگہی اوربصیرت میں آپ اپنے معاصرین میں ممتازہیں۔
اللہ تعالیٰ صحت وسلامتی کے ساتھ سایہ درازفرمائے۔