mazahiruloom@gmail.com 9045818920

قراء کرام

(۷) حضرت مولاناقاری محمدرضوان نسیم مظاہری

حضرت مولاناقاری محمدرضوان نسیم صاحب ابن حضرت الحاج مولاناقاری سیدمحمدسلیمان دیوبندیؒدیوبندمیں پیدا ہوئے ،والدماجدماجدکے ہمراہ مظاہرعلوم سہارنپورآگئے ،شوال ۱۳۸۰ھ میںیہاں داخلہ لے کرمیزان وغیرہ سے تعلیمی سفرشروع کیا،کافیہ تک تعلیم حاصل کرکے دارالعلوم دیوبندمیں داخلہ لے لیااورمشکوٰۃ شریف تک وہیں تعلیم حاصل کی ،شوال ۱۳۸۵ھ میں پھر مظاہرعلوم میں داخلہ لیااوردورۂ حدیث شریف پڑھ کرفارغ ہوئے۔
حضرت مولانامحمدسلمان صاحب ابن جناب مولانامفتی محمدیحییٰ صاحب اورحضرت مولانامحمدیعقوب صاحب صدرالمدرسین مظاہرعلوم آپ کے دورۂ حدیث کے رفقاء میں سے ہیں۔
حضرت مولانامنظوراحمدخان سہارنپوریؒ،شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانامحمدزکریامہاجرمدنیؒ، حضرت مولانا محمداسعداللہ رام پوریؒ،فقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسینؒاجراڑویؒ،محدث شہیرحضرت مولانامحمدیونس جونپوری مدظلہ اورنامورشارح حضرت مولانامحمدعاقل سہارنپوری مدظلہ آپ کے خصوصی اساتذہ میں سے ہیں۔
تعلیم سے فراغت کے بعد ذی قعدہ ۱۳۸۶ھ میں آپ کا تقررہوااورتجویدکی کتب کے علاوہ ابتدائی جماعتوں کی بعض کتب فقہ بھی آپ کے سپردہوئیں۔
آپ کوربیع الثانی ۱۴۰۳ھ کو مظاہرعلوم کے احاطہ دارالطلبہ جدیدکانگراں بھی بنایاگیااورعرصہ تک یہ خدمت انجام دیتے رہے۔
آپ نے شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریامہاجرمدنیؒ سے اپناروحانی اوراصلاحی تعلق قائم کیاتھاچنانچہ حضرت شیخؒ نے آپ کی صالحیت اورشرافت کودیکھتے ہوئے بیعت بھی فرمالیاتھا۔
تجویدکے موضوع پرآپ نے کئی کتابچے مرتب اورشائع کئے جن میں سے بعض کتابچے مدارس دینیہ میں داخل نصاب ہیں،آپ کی بعض کتابوں پر آپ کے مشفق استاذحضرت مولانامفتی مظفرحسینؒ کی تقریظات بھی ہیں ۔
نیک وصالح ،ذہین وفطین ،کم گووپرگو،ملنسار،بااخلاق اورسادہ طبیعت کے مالک ہیں ۔
اللہ تعالیٰ صحت وسلامتی کے ساتھ سایہ درازفرمائے اورتجویدکی خدمت کوترقی درجات کا سبب بنائے۔