mazahiruloom@gmail.com 9045818920

قراء کرام

(۹) حضرت مولاناقاری محمدادریس مظاہری

حضرت مولاناقاری محمدادریس مظاہری ابن جناب لیاقت حسین صاحب موضع گوڑھائی ضلع چترا(جھارکھنڈ)میں پیداہوئے ابتدائی تعلیم وطن ہی میں حاصل کی ،پھرمدرسہ رشیدالعلوم چترامیں داخلہ لے کردینیات کی تکمیل کی اورقدوری تک کی تعلیم حاصل کرکے مظاہرعلوم سہارنپورمیں شرح جامی کی جماعت میں داخلہ لے کرتعلیمی سفرپرگامزن ہوکر۱۹۷۳ء میں فراغت حاصل کی۔
حضرت مولاناسیدظریف احمدپورقاضویؒ،فقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسینؒ،حضرت مولانا محمدیونس مدظلہ، حضرت مولانامحمدعاقل سہارنپوری مدظلہ ،شیخ الادب حضرت مولانااطہرحسینؒاورجناب مولانا سید محمد سلمان صاحب آپ کے خصوصی اساتذہ میں سے ہیں۔
۵/شوال ۱۴۰۰ھ میں آپ کا عارضی تقررمجوددوم کے عہدہ پربمشاہرہ ایک سوچالیس روپے ہواپھرحسن کارکردگی کی بناء پرمجوداول بنائے گئے اور۱۴۳۱ھ میں ناظم مدرسہ حضرت مولانامحمدسعیدی مدظلہ نے بمشورۂ مجلس شوریٰ قاری صاحب موصوف کو صدرالقراء کے منصب عالی سے نوازا۔
قاری صاحب موصوف نے تجوید،روایت حفص سے سبعہ تک کی پوری تعلیم حضرت مولاناقاری محمدرضوان نسیم مدظلہ سے حاصل کی جونامورقاری مولاناسیدمحمدسلیمان دیوبندیؒسابق صدرالقراء مظاہرعلوم کے فرزندہیں۔
اس طویل مدت میں حضرت موصوف سے اکتساب فیض کرنے والوں کی بڑی تعدادہے جوہزاروں پر مشتمل ہے جن میں سے بعض شاگردان رشید ملک کے اہم دینی اداروں میں تجویدوقراء ت کی خدمت پرمامورہیں۔
آپ نے اصلاحی تعلق شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریامہاجرمدنیؒ سے قائم کیااوران ہی کے دست مبارک پربیعت ہوئے،حضرت شیخ الحدیث ؒکے وصال کے بعدفقیہ الاسلام حضرت مفتی مظفرحسینؒ سے بیعت ہوگئے۔
۲۰۰۱ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو حج بیت اللہ کی ادائیگی کی توفیق بخشی۔
ذکاوت وفطانت اورتجویدکی باریکیوں سے آپ بخوبی واقف ہیں ،عارضۂ قلب میں مبتلاہونے سے پہلے آپ اپنی عمدہ قراء ت اورآوازسے سامعین کو مسحورکردیتے تھے لیکن اب اطباء کے منع کردینے کی وجہ سے صرف ہلکی پھلکی ترتیل سے طلبہ کو مشق کراتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ صحت وسلامتی اورشفاء کاملہ کے ساتھ مزیدخدمت کی توفیق عطافرمائے ۔