mazahiruloom@gmail.com 9045818920

ارباب فقہ و فتاویٰ

حضرت مولانامفتی محمد یحییٰ سہارنپوری ؒ

حضرت مولانا مفتی محمد یحییٰ صاحب ابن جناب حکیم محمد ایوب صاحب ربیع الاول ۱۳۴۱ھ مطابق نومبر۱۹۲۲ء کوپیدا ہوئے آپ نے قرآن کریم جناب حافظ منظوراحمد کے پاس حفظ کیا ،۱۳۵۵ھ کو حفظ قرآن کریم کی تکمیل ہوئی ،پھردرس نظامی کی مختلف کتابیں خارج میں مختلف اساتذہ سے پڑھ کر مظاہرعلوم میں داخلہ لیا اور ۱۳۶۴ھ و۱۳۶۵ھ کو دوردۂ حدیث شریف پڑ ھ کر فارغ ہوئے۔ ِ
دورۂ حدیث شریف کے اساتذہ میں حضرت مولانا عبد اللطیف پورقاضویؒ ،حضرت مولانا عبد الرحمن کامل پوریؒ ،حضرت مولانا منظوراحمد خان سہارنپوریؒ،حضرت شیخ مولانا محمد زکریاکاندھلویؒ،حضرت مولانا عبد الشکوؒر اور حضرت مولانا محمد اسعد اللہ رامپوریؒقابل ذکرہیں۔ ِ
۱۳۶۵ھ میں فراغت کے بعدسے ۱۳۷۴ھ تک مدرسہ خلیلیہ شاخ مظاہرعلوم میں پڑھاتے رہے پھر۱۳۷۵ھ میں شاخ سے منتقل ہوکر مظاہرعلوم کے اندر معین مفتی بنائے گئے فتاوی نویسی کی ذمہ داری بھی سپرد رہی آپ نے کنزالدقائق ،شرح وقایہ ،نورالانوار،ہدایہ مکمل وغیرہ کادرس بارہادیا ۱۳۸۸ھ میں پہلی بار مشکوٰۃ پڑھائی ۱۳۹۴ھ میں طحاوی شریف کادرس آپ سے متعلق ہوااوراخیرعمرتک اس کتاب کا درس دیتے رہے۔ ِ
۸/رجب ۱۴۱۷ھ مطابق ۲۰/فروری ۱۹۹۶ء بروز بدھ ۷۶سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔ ِ
جناب مولانامحمدسلمان صاحب مظاہری ( سابق استاذمدرسہ ہذا)آپؒ کے فرزندوں میں سے ہیں۔