mazahiruloom@gmail.com 9045818920

ارباب فقہ و فتاویٰ

حضرت مولانامفتی ضیاء احمدگنگوہیؒ

حضرت مولانامفتی ضیاء احمدؒابن مولاناداؤداحمدگنگوہ ضلع سہارنپورمیں پیداہوئے ،۱۳۳۶ھ کو مظاہرعلوم میں داخلہ لیکرحسامی،سلم العلوم، نورالانوار،شرح وقایہ وغیرہ سے اپناتعلیمی سفرشروع کیااور۱۳۴۰ھ میں دورۂ حدیث شریف پڑھ کرفارغ ہوئے،پوری جماعت میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے پر تفسیرمدارک،امدادالسلوک،اتمام النعم،تذکرۃ الرشید، براہین قاطعہ،اور ایک عددجیبی گھڑی بطورانعام حاصل کیں۔
ذی الحجہ ۱۳۴۰ھ میں حضرت مفتی اشفاق الرحمن کاندھلویؒکے چلے جانے کے بعدمفتی ضیاء احمدگنگوہیؒ کاتقررشعبہ افتاء میں ہوگیا،ابتدائی کتابوں کادرس بھی دیااورفتویٰ نویسی بھی کرتے رہے،جمادی الثانی ۱۳۵۲ھ تک دارالافتاء کی گوناگوں خدمات انجام دیکرحیدرآباددکن تشریف لے گئے جہاں ایک عرصہ تک علمی ودینی خدمات انجام دیں،۲۹/شوال ۱۳۷۶ھ پنجشنبہ کو انتقال ہوا،گنگوہ میں مدفون ہوئے۔
رفع الخلاف عن حکم مونوغراف،تخریج احادیث حیوۃ المسلمین اورالتبحترفی الصوم وغیرہ کتب آپ کی علمی یادگارہیں۔