mazahiruloom@gmail.com 9045818920

ارباب فقہ و فتاویٰ

حضرت مولانا احمدعلی محدث سہارنپوری ؒ

محدث کبیرحضرت مولانااحمدعلی محدث سہارنپوری ؒبن شیخ لطف علی ؒسہارنپورکے انصاری خاندان میں ۱۲۲۵ھ کوپیداہوئے ،۱۸سال کی عمر میں تعلیم کا آغازکیا۔حضرت مولاناسعادت علی فقیہ سہارنپوریؒ سے تعلیم حاصل کی پھردہلی میں استاذ الکل حضرت مولانامملوک العلی نانوتویؒ کے سامنے زانوئے تلمذطے کیا۔حدیث کی تکمیل مکہ مکرمہ میں حضرت شاہ محمداسحقؒ محدث دہلویؒ کے پاس جاکرکی۔
تعلیم سے فراغت کے بعد دہلی میں مطبع احمدی کے نام سے ایک پریس جاری کیا۔۱۸۵۷ء کے ہنگامہ میں پریس کوکافی نقصان پہنچاتودہلی سے میرٹھ منتقل فرمالیا،کچھ دنوں کے بعدکلکتہ تشریف لے گئے ،وہاں بھی تجارت کے ساتھ علمی اورتدریسی مشغلہ جاری رکھا،اس دوران جب بھی سہارنپورتشریف لاتے تو مظاہرعلوم کا بہت خیال رکھتے ۔چنانچہ مظاہرعلوم کی سب سے پہلی عمارت جو ’’دفترمدرسہ قدیم کے نام سے موسوم ہے (جہاں مظاہرعلوم کے جملہ دفاتراورشعبہ جات قائم ہیں )اس کی تعمیرکے لئے مبلغ دس ہزارروپے آپ ہی کی کوششوں کا نتیجہ تھے۔
۱۲۹۱ھ میں کلکتہ سے سہارنپورمنتقل ہوگئے اور مظاہرعلوم میں بلامعاوضہ صحاح ستہ کادرس دیتے رہے ۔
اخیرعمرمیں فالج کا حملہ ہوااوراسی مرض میں ۶/ذی الحجہ ۱۲۹۷ھ کو داعئی اجل کو لبیک کہا۔
(تفصیلی حالات کیلئے ’’بانیان کرام‘‘پرکلک کریں)