mazahiruloom@gmail.com 9045818920

ارباب فقہ و فتاویٰ

حضرت مولاناممتازاحمدخان ٹانڈویؒ

حضرت مولانامفتی ممتازاحمدخان ٹانڈویؒ ابن جناب یعقوب علی خان ٹانڈہ ضلع میرٹھ میں پیداہوئے۔مختلف مدارس میں دینی تعلیم کے بعداعلیٰ تعلیم کے لئے مظاہرعلوم پہنچے جہاں ۱۳۳۶ھ میں دورۂ حدیث شریف پڑھ کرفارغ ہوئے۔
آپ کے رفقاء درس میں حضرت مولاناالحاج سیدبدرعالم میرٹھیؒ،حضرت مولانامحمدادریس کاندھلوی ؒ اور حضرت مولانا سیدظریف احمد پورقاضویؒ خصوصیت کے ساتھ قابل ذکرہیں۔مفتی ممتازاحمدخان ؒامتحان سالانہ میں اپنے تمام ساتھیوںمیں سب سے زیادہ نمبرات سے پاس ہوئے اس لئے بطورانعام وحوصلہ افزائی مدرسہ سے بخاری شریف جلداول وجلدثانی اورپانچ روپے نقد دئے گئے۔
فراغت کے بعد۱۳۳۷ھ میں آپ کا محررفتاویٰ کے عہدے پرتقررہوا پھر مفتی مدرسہ تجویزہوئے، آپ مظاہرعلوم کے دارالافتاء کے اولین باقاعدہ مفتی تجویزہوئے اس سے پہلے باضابطہ دارالافتاء نہیں تھا۔
(مزیدتفصیلات کیلئے’’شعبہ جات‘‘پرکلک کریں)