mazahiruloom@gmail.com 9045818920

ارباب فقہ و فتاویٰ

حضرت مولانامفتی اشفاق الرحمن کاندھلویؒ

ؒ حضرت مولانامفتی اشفاق الرحمنؒابن جناب عنایت الرحمنؒکاندھلہ ضلع مظفرنگرمیں پیداہوئے،حفظ قرآن اور ابتدائی تعلیم کے بعدحکیم الامت حضرت تھانویؒ کے زیرسایہ مدرسہ امدادالعلوم خانقاہ تھانہ بھون میں پہنچ کرمشکوۃ شریف تک تعلیم حاصل کی پھر۱۳۲۷ھ میں مظاہرعلوم میں داخلہ لیکرمشکوۃ،مختصر،سلم العلوم،نورالانوار،رشیدیہ،میرقطبی۔
۱۳۲۸ھ میں بیضاوی،مدارک ،بخاری،مسلم ،ابوداؤد،ترمذی ،شمائل،شرح نخبۃ الفکر،درمختار،دیوان متنبی،میبذی، نسائی، ابن ماجہ ، شرح عقائدنسفی مع خیالی،موطاامام مالک،موطاامام محمد اورمقامات حریری وغیرہ پڑھیں ۔
۱۳۲۹ھ میں درجہ فنون میں داخلہ لیکر مسلم الثبوت،توضیح وتلویح،ٹیرزاہد،امورعامہ،خلاصۃ الحساب،شرح چغمینی،تصریح، مطول،سبعہ معلقہ،شمس بازغہ،صدرا،قاضی مبارک،حمداللہ اورملاحسن پڑھ کرپوری جماعت میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ۔
۱۳۳۰ھ میں بلاتنخواہ مظاہرعلوم کے استاذبنائے گئے اورمفتی ممتازٹانڈویؒ کے چلے جانے کے باعث ۱۳۳۹ھ میں آپ کو عہدۂ افتاء سپردہوا،یہاں تقریباً دس سال مختلف کتابوں کی تدریس،وعظ وتلقین اور دعوت وارشادکے بعددہلی،بھوپال اور پھردارالعلوم ٹنڈولہ یار پاکستان میں استاذحدیث منتخب ہوئے ،۳۰/جمادی الثانی ۱۳۷۷ مطابق ۳۱/جنوری ۱۹۵۷ء کوراہئی ملک عدم ہوئے ،آپ کے رفیق درس حضرت مولاناظفراحمدعثمانیؒنے نمازجنازہ پڑھائی۔حکیم الامت حضرت تھانویؒ سے اصلاحی تعلق تھا،تقریباً دو درجن علمی وتحقیقی کتابیں آپ کی یادگارہیں۔