mazahiruloom@gmail.com 9045818920

ارباب فقہ و فتاویٰ

حضرت مولانا محمدمظہرنانوتویؒؒ

۱۳۳۷ھ میں نانوتہ میں تولدہوا،تاریخی نام محمدمظہرہے ،ابتدائی تعلیم اپنے والدماجدسے حاصل کی پھردہلی تشریف لے گئے اوراستاذالکل حضرت مولانامملوک العلی نانوتویؒ سے تعلیم حاصل کی ،حضرت مولاناصدرالدین اورحضرت مولانارشیدالدین ؒ سے بھی اکتساب فیض کیا۔
آپ کے حدیث کے اہم اساتذہ میں حضرت مولانااحمدعلی محدث سہارنپوریؒ اورحضرت مولاناعبدالغنیؒ بھی ہیں، فراغت کے بعد اجمیری کالج میں تعلیم دی ،آگرہ کالج میں بھی درس دیا،تحریک آزادی میں بھی شریک رہے، ۱۳۸۳ھ میں حضرت مولاناسعادت علی ؒ کی کوششوں سے مظاہرعلوم تشریف آوری ہوئی اور یکسوئی کے ساتھ مظاہرعلوم کی خدمت میں مشغول ہوگئے چنانچہ آپ کے دورمیں مدرسہ کوقابل ذکرترقیات حاصل ہوئیں ۔
۲۴/ذی الحجہ ۱۳۰۲ھ کوشب یک شنبہ میں رات آٹھ بجے آپ کا انتقال ہوااورسہارنپورکے مشہورقبرستان ’’حاجی شاہ کمال الدین‘‘میں تدفین عمل میں آئی۔
(تفصیلی حالات کیلئے ’’بانیان کرام‘‘پرکلک کریں)